اسم اعظم میں دنیا و آخرت میں کامیابی اور مشکلات کا حل موجود ہے بشر طیکہ خلوص دل سے اس کا وظیفہ کیا جائے بلکہ ولایت کا راز ہی اسم اعظم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے تمام صفاتی ناموں میں اسم اعظم کی خاصیت موجود ہے مگر اس ہر اسم سے پہلے اللہ کی طرف نسبت شدہ لفظ ندا یعنی یا لگانا ضروری ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے دو دو صفاتی ناموں کو ملاکر پڑھنے سے تاثیر میں تقویت پیدا ہو جاتی ہے اور کام جلدی ہو جاتا ہے۔ ذیل میں چند صفاتی ناموں کو ملاکر درج کر دیا گیا ہے تا کہ ورد کرنے سے
فائدہ حاصل ہو۔
روزی میں وسعت کے لیے یا باسط يَا مُنْعِمُ
خیر و برکت کے لیے يَا مُعْطَى يَا شَكُورُ
محتاجی سے بچنے کے لیے يَا عَزِيزُ يَا مُغْنى
حصول عزت کے لیے يَا جَلِيلُ يَا كَرِيمُ
ہر دلعزیز ہونے کے لیے يَا مُعِزُّ يَا رَافِعُ
تندرستی کے لیے يَا عَظِيمُ يَا حَی
مخلوق سے بے نیازی کے لیے یا وَهَّابُ يَا وَاسِعُ
عبادت کے شوق کے لیے یا مُحْصِی يَا قدوس
گنا ہوں سے چھٹکارے کے لیے یا اخر يَا هَادِی
صفائی قلب کے لیے يَا بَاعِثُ يَا نُورُ
ظاہر و باطن کی صفائی کے لیئے یا مُهَيْمِنُ يَا حَسِيبُ
جان مال کی حفاظت کے لیے يَا مُؤْمِنُ يَا نَافِعُ
دشمن کو کچلنے کے لیے يَا خَافِضُ يَا قَادِرُ
لڑکیوں کی شادی کے لیے يَا لَطِيفُ يَا حَلِيمُ
حصول اولاد کے لیے يَا مُتَكَبَرُ يَا وَاحِدُ
اولاد نرینہ کے لیے يَا بَرُّ يَا بَدِيعُ
بانجھ عورت کے لیے يَا مُصَوِّرُ يَا خَالِقُ
حفاظت حمل کے لیے يَا مُبْدِى يَا سَلَامُ
میاں بیوی میں محبت کے لیے یاوَدُودُ يَا كَبِير
گم شدہ کے لیے يَا جَامِعُ يَا مُعِيدُ
بلاؤں سے نجات کے لیے یا رَحْمنُ يَا سَلامُ
جاد و آسیب جنات سے تحفظ کے لیے یا حفیظ يَا رَقِيبُ
مکان ارکان دفتر کی حفاظت کے لیے۔ یا رزَاقُ يَا حَبِيبُ
علم کی زیادتی کے لیے يَا حَكِيمُ يَا بَاعِثُ
دعا کی قبولیت کے لیے يَا سَمِیعُ يَا مُجيب
خاتمہ بالخیر کے لیے يَا مُؤَخِّرُ يَا آخِرُ
عذاب قبر سے تحفظ کے لیے یا بَارِيُّ يَا وَکیلُ
حشر کی گرمی سے بچنے کے لئے یا رَحِیم یا کَرِیم
شفاعت نصیب ہونے کے لیے یا حَسِيبُ يَا تَوَّابُ
دخول جنت کے لیے يَا عَفُوٌّ يَا رَافِعُ
حصول دولت کے لیے یا غنیُّ یا مُغْنِیْ
ہر کام ہونے کے لیے یا حَی يَا قَيُّومُ
غلبہ کے لیے يَا قَوِيٌّ يَا عَزِيزٌ
دکان چلنے کے لیے یا فَتَّاحُ يَا رَزَّاقُ