اعمال قضائے حاجات

بڑی بڑی سے مشکل دور

جو شخص مصیبت میں گرفتار ہو اور مصیبت ختم ہونے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو وہ چند روپوں کی شیرینی اپنے پاس رکھے اور باوضو ہو کر دو نفل حاجت ادا کرے۔ اس کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر اسم پاک یا اللہ کو 786 مرتبہ اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے تو 3 سے 12 دن کے اندر اندر بڑی سے بڑی مشکل سے نجات پالے گا۔ مصیبت اس کا پیچھا چھوڑ دے گی اور ان شاء اللہ وہ مشکل دوبارہ اس کی زندگی میں نہیں آئے گی۔