ٹیلی پیتھی

انسان کیا نہیں کر سکتا؟

انسان کیا نہیں کر سکتا؟

نا ممکن کا لفظ انسانی اصطلاح میں نہیں۔ یہ لفظ ان لوگوں کا ارتکاز ہے جو کاہل سست الوجود، بزدل خود اعتمادی سے محروم کند ذہن جو آب حیات کی تمنا لئے بیٹھے ہوں ۔ تنگ وتاثیر سے نا واقف ہے اپنی پوشیدہ قوتوں سے نابلد ٹیلی پیتھی ایک ایسا علم ہے جو عمل کےدائرے میں ہو تو ناممکن کو ممکن سے موجزن کر دیتا ہے۔ ذہنی قوت پرواز اس بلندی سے ہم آہنگ ہوتی ہے، جہاں علم و عقل کا ادراک لوگوں کو سحرزدہ کر دیتا ہے۔

انسان کے ذہن، اس کی قوت پرواز نے کیسی کیسی کرشمہ گری کے مظاہرے کئے کہ کل تک جو خیالات، تصورات پر جادو کا گمان حاوی تھا۔ آج وہ اس دنیا کے لئے کھلونوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان عظیم فنکاروں کی سوچ وفکر کو دیوانے کا خواب سمجھا جاتا تھا۔