امتحان میں کامیابی کے لئے
طالب علموں اور دوسرے حضرات جو کہ کسی امتحان میں کامیابی کے خواہش مند ہوں اُن کے لئے سورہ فاتحہ سے مدد لینا بہت مفید ہوتا ہے جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اُسے امتحان میں کامیابی عطا فرمائے تو اسے چاہئے کہ وہ امتحانات کے آغاز سے چند دن قبل سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھنا شروع کرے کہ عصر کی نماز اور مغرب کی نماز کے درمیانی وقفہ میں باوضو حالت میں قبلہ رو ہو کر بیٹھے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے چالیس یوم تک بلا ناغہ پڑھے۔ جن دنوں میں امتحان ہو رہے ہوں ان دنوں میں بھی ناغہ نہ کرے اور برابر پڑھے، امتحانات جب ختم ہو جائیں تو پھر بھی پڑھے یعنی جس دن سے فروغ کرے اس دن سے لیکر چالیس یوم تک بلاناغہ پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالی سورہ فاتحہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ امتحانات میں کامیابی سے نوازے گا۔ ہر روز سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے امتحان میں کامیابی کے لئے دعا مانگے۔ بفضل باری تعالیٰ ناکامی نہ ہو گی اور کامیابی قدم چومے گی۔