مسئلہ
اگر امام سے نماز کے ارکان رہ جائیں یعنی نماز میں قرأت کرنے کے بعد سجدہ میں چلا گیا اور بھول کر رکوع چھوٹ گیا۔یا کسی رکعت کا ایک سجدہ بھول گیا اور قعدۂ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد یاد آیا تو وہ کیا کرے ؟
الجواب :اگر رکوع بھول کر چھوٹ گیا اور قعدۂ اخیرہ میں یاد آیا تو اٹھ کر رکوع کرے اور دونوں سجدے دوبارہ کرے پھر سجدہ سہو کرنے کے بعد نماز پوری کرے اور اگر کوئی سجدہ صلاتيه بھول گیا اور قعدہ اخیرہ میں بعد تشہدیاد آیا تو سجدہ صلاتیه کرنے کے بعد پھر تشہد پڑھ کر سجدہ سہو کرے اور پھر تشہد پڑھ کر نماز مکمل کرے رد المختار جلد اول مطبوعہ ہند ص 303میں ہے
يفترض ايقاعه (ای القعود الاخير) بعد جميع الاركان حتى لوتذكر بعده.سجدۃ صلبية سجدها واعاد القعود وسجد للسهو ولوركوعاً قضاه مع ما بعده من السجود۔ والله تعالى ورسوله الاعلى اعلم جل مجدہ وصلى الله تعالى عليه وسلم
بحوالہ:فتاوی فیض الرسول
ص:253۔