سوال: ایک شخص مسجد میں امامت کے فرائض انجام دیتا ہے عرصہ تین چار ماہ قبل موٹر سے گرنے سے پاؤں کہ کولہہ میں فریکچر ہوگیا ہے امامت کے فرائض دوبارہ انجام دے رہا ہے رکوع سجدہ قیام میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ازروۓ شرع امامت کے فرائض انجام دے سکتا ہے یا نہیں۔؟
الجواب۔ اگر رکوع اور سجود وغیرہ صحیح طور پر ادا ہو جاتے ہوں تو فریکچر ہونا مانع امامت نہیں۔ لہذا شخص مذکور اگر صحیح العقیدہ ،صحیح الطہارۃ اور صحیح القرآن ہو تو فریکچر کے بعد بھی اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے۔ وهو تعالى اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:320
امام کی ہڈی میں فریکچر ہو تو امامت کا حکم
15
Dec