امامت کا بیان

امام کی داڑھی نا ہو تو اسکے پیچھے نماز پڑھنا کیسا

سوال:آدمی بالغ ہے مگر اس کو داڑھی نہیں ہوئی یا ہلکی ہلکی ہو رہی ہے وہ حافظ بھی ہو چکا ہے یا یہ کہ ایک مشت سے کم ہی داڑھی ہوتی ہے بڑھتی نہیں یا یہ کہ داڑھی نکلنے کا امکان ہی نہیں۔بتایا جائے کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز ہوگی کہ نہیں اور ان کی اذان معتبر ہے کہ نہیں ؟
الجواب:مذکورہ اشخاص کے پیچھے نماز ہو جائے گی اور ان کی اذان بھی شرعاً معتبر ہے البتہ جو لوگ کہ داڑھی منڈاتے ہیں یا کٹا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں کہ وہ فاسق معلن ہیں۔هذاخلاصة ما في الكتب الفقهية والحق عندہ وهو سبحانه وتعالى اعلم .
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:319