امامت کا بیان

امام کو کیسا ہونا چاہیے

سوال۔۔۔(1) امام کیساہونا چاہئےخوبی بتلائیے؟
سوال (2) فجر کی نماز ہونے کے بعد لوگ نمازادا کرتے ہیں ایسی حالت میں لاؤڈاسپیکر پر سلام پڑھتے ہیں جس سےنماز میں خلل ہوتا ہےمنع کرنے پرمانتے نہیں ہیں۔

الجواب )
نمبر(1)امام سنی صحیح العقیدہ ہو وہابی دیوبندی وغیره بدمذهب نہ ہو صحیح الطهارةیعنی وضو غسل اورکپڑے وغیرہ کی طہارت رکھتا ہو،صحیح القرات ہو، مثلاً ا، ع، ط،ت ، س،ش،ص.،ہ، ح،د، ض اورذ، ز،ث میں فرق کرتا ہو ، فاسق معلن نہ ہو اسی طرح اور امور جو منافی امامت ہیں ان سے پاک ہو۔

نمبر(2) جماعت واجب ہے لوگوں کو چاہئے کہ جماعت میں حاضر ہوں کہ بلاعذر شرعی جماعت کا ایک بار بھی ترک کرنا گناہ اور ترک کی عادت کرنے والا فاسق مردود الشہادۃ ہے اور اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہے تو کوئی ایسا غیر ضروری کام نہیں کرنا چاہئے كه جس سے نماز میں خلل واقع ہو۔ وھو تعالیٰ اعلم

انتباہ ۔ آپ نے اپنے نام جیش محمد پرص لکھا ہے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ سلم کے اسم گرامی پر ص لکھنا حرام وناجائز ہےاورجیش محمدتو آپکا نام ہے اس پر ص کا لکھناکوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ اگر جیش محمد پر درود کا اشارہ ہے تو
یہ بھی نا جائز ہے وھو تعالیٰ اعلم
بحوالہ:فتاوی فیض الرسول
صفحہ 263 جلد 1