امامت کا بیان

بیماری کی وجہ امام کی سے زبان سے الفاظ صحیح ادا نہ ہوتے ہوں تو اسکے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

سوال:ایک امام جن کی زبان لقوہ کے سبب ماری گئی اور حرف صحیح ادا نہیں ہوتے ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:جس امام کی زبان لقوہ سے ماری گئی ہے اگر پڑھنے میں ان کے حروف صحیح نہیں ادا ہوتے

تو صحیح پڑھنے والوں کی نماز ان کے پیچھے نہیں ہوگی۔ایسے لوگوں کا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں۔ در مختار میں ہے تو تلے کے پیچھے فساد نماز کا حکم لکھ کر فرماتےہيں

هذا هو الصحيح المختار في حكم الالثغ وكذا من لا يقدر على التلفظ بحرف من الحروف.وهو تعالى اعلم۔

بحوالہ: فتاوی فیض الرسول ص :318