امامت کا بیان

امام مقتدیوں کی نیت کرے؟

مسئله:کیا امام کا مقتدیوں کی نماز صحیح ہونے کے لئے ان کی امامت کی نیت ضروری ہے ؟

الجواب:مقتدیوں کی نماز صحیح ہونے کے لئے ان کی امامت کی نیت کرنا امام پر ضروری نہیں۔اور اگر کرے تو جائز ہے کوئی حرج نہیں۔ غنیہ ص 248 میں ہے

لا يحتاج الامام في صحة الاقتداء به الی نية الامامة الا فى حق النساء انتھی تلخيصا ۔وهو تعالى اعلم 

بحوالہ:فتاوی فیض الرسول

ص:317