باب الصلوۃ

نماز کی ایک رکن میں تین بار خارش کرنے کا حکم۔

سوال
بعض لوگ نماز کے اندر قیام کی حالت میں خصوصاً تراویح میں اپنے جسم کو بار بار کھجاتے ہیں تو اس سے نماز میں کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟
الجواب
ایک قیام میں تین بار کھجلانے سے نماز جاتی رہے گی یعنی اس طرح کہ کھجا کہ ہاتھ بٹایا۔پھر کھجایا پھر ہٹایا اسی طرح تین بار کیا۔اور اگر ایک مرتبہ ہاتھ رکھ کر کئی بار حرکت دی تویہ ایک ہی مرتبہ کھجلانا ہوا اس صورت میں نماز فاسد نہ ہوگی۔
جیسا کہ فتاوی عالمگیری جلد اول مطبوعہ مصر میں ہے۔
اذا حك ثلاثا في ركن واحد تفسد صلاته هذا اذار فع يده في كل مرة -اما اذا لم يرفع وفي كل مرة فلا تفسد ۔كذا فى الخلاصة –
هذا ما عندي و هو تعالى اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:350۔جلد 1 ناشر شبیر برادرز