روحانیات زیارات کے اعمال, نیک بننے اور بنانے والے اعمال

عبادت میں لطف حاصل کرنا

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ انکو عبادت میں توجہ و یکسوئی حاصل نہیں ہوتی۔ عبادت میں مزہ نہیں آتا۔ شیطان تنگ کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے طبیعت بوجھل سی محسوس ہوتی ہے اس قسم کی شکایت رفع کرنے اور عبادت میں لطف حاصل کرنے کی غرض سے ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ ان شا اللہ تعالٰی بارگاہ الہی میں دعا قبول ہوگی ۔ ہر روز بلا ناغہ تعداد کے مطابق سورۃ فاتحہ کا پڑھنا عبادت گزار اور شب بیداری کا عادی بنا دیتا ہے۔ عبادت کرنے میں لطف و سرور حاصل ہوتا ہے۔ توجہ اور یکسوئی عطا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ عبادت گزار بندے پر اپنا خصوصی فضل نازل فرماتا ہے