وَ كَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لِیَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَ(75)فَلَمَّا جَنَّ عَلَیْهِ الَّیْلُ رَاٰ كَوْكَبًاۚ-قَالَ هٰذَا رَبِّیْۚ-فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الْاٰفِلِیْنَ(76)فَلَمَّا رَاَ الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّیْۚ-فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَىٕنْ لَّمْ یَهْدِنِیْ رَبِّیْ لَاَكُوْنَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّآلِّیْنَ(77)فَلَمَّا رَاَ الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هٰذَا رَبِّیْ هٰذَاۤ اَكْبَرُۚ-فَلَمَّاۤ اَفَلَتْ قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ(78)اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ(79)( پ 7 انعام75۔79)ان آیات کا ورد لوگوں کے دلوں میں عزت و عظمت حاصل کرنے کیلئے بڑا ہی مؤثر ہے لہذا عزت اور شوکت حاصل کرنےکیلئےاس وظیفہ کو روزانہ 40 یوم تک رات کے کسی حصہ میں 66 مرتبہ پڑھا جائے اور صبح کی نماز کے بعد انہی آیات کا 41مرتبہ ورد کیا جائے اللہ تعالٰی اپنے کلام کی برکت کے باعث عزت عطا فرمانے والاہے۔ اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ حاکموں کے پاس پیش ہوتے ہوئے عزت سے نوازا جائے اور ان کی نظروں میں منظور نظر ہو تو ان آیات کو کسی شیشے کی پلیٹ پر گلاب وزعفران کے عرق سے لکھا جائے اور جس روز حاکم کے پاس جانا ہو تو اس پلیٹ کو دھوکر پی لیا جائے تو وہ شخص حکام کی نظر میں انتہائی منظور ہو جائے گا۔ تقریری مقابلہ میں اول آنے کیلئے ان آیات کا ورد بڑا اکسیر ہے۔ لہذا جس بچے نے کسی تقریری مقابلے میں حصہ لینا ہو تو اسے چاہئے کہ تقریری مقابلہ کی مقررہ تاریخ سے 7 دن قبل روزانہ ان آیات کو صبح کی نماز کے بعد 41 مرتبہ پڑھے اور جس روز مقابلہ ہوتا ہو تو اس دن ان آیات کو 11 مرتبہ پڑھ کر مقابلے میں حصہ لے تو اللہ کی مہربانی سے تقریری مقابلے میں کامیابی ہوگی۔