اعمال شفاء

ہمیشہ تندرست رہنے کا عمل

اللہ تعالی کی سب سے افضل نعمت تندرستی ہے اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تندرستی ہی کام آتی ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ تندرست رہنے کی دعا کرنی چاہئے۔ جو شخص چاہتا ہو کہ اس کی تندرستی قائم رہے۔ تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ(یا حی) روزانہ پڑھے اور 21 دن پڑھنے کے بعد اس اسم پاک کو ہر وقت کھلا پڑھنے کا معمول بنالے تو وہ ہمیشہ تندرست اور صحت مند رہے گا اگر بیمار ہو گا تو اس کے ذکر سے اور اس کی برکت سے فوراً تندرست ہو جائے گا۔

جو شخص چاہتا ہو کہ ہمیشہ تندرست رہے تو وہ زندگی کا ایک معمول بنالے اور وہ یہ که بعد از نماز فجر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ یا حی پڑھے تو وہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔