جب ہم ٹیلی پیتھی پر مطالعہ شروع کرتے ہیں تو چند اصطلاحات بار بار زیر مطالعہ آتی ہیں۔ ان سے بسا اوقات ذہن الجھنے لگتا ہے۔ اس لئے آئیے ان اصطلاحات کا مفہوم اچھی طرح سمجھ لیں۔ انسان کی اعلی ترین نفسیاتی یا روحانی قو ت نے اسے ان تمام علوم روحانی پر قادر کیا ہے جس کا ذکر ہم ٹیلی پیتھی کے موضوع میں پڑھتے رہے ہیں ۔ ان تمام علوم کا تعلق ایک ہی چیز سے ہے۔ انسانی ذہن کو قدرت نے اعلیٰ ترین قوتیں عطا کی ہیں۔ ان قوتوں کو پروان چڑھانے اور پہچاننے کی کوشش انسان ہمیشہ سے کرتا رہا ہے اور اس کے باوجود آج بھی بہت سی ایسی قوتیں ہیں۔ جس کو وہ پہچان تو سکتا ہے۔ لیکن اس کی توضیع نہیں کر سکتا ۔