نیک بننے اور بنانے والے اعمال, روحانیات زیارات کے اعمال

حجابات قلبی دور کرنے کےلیے

حجابات قلبی دور کرنے کےلیے

 

یا رحمن کے لیے سلوک کی راہ کے مسافروں کو کبھی فرحت ہوتی ہے اور کبھی ان کے دل پر ایسے حجابات مسلط ہو جاتے ہیں کہ انھیں اپنی عبادات میں مزہ نہیں آتا اور انھیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ آیا وہ اپنی منزل کی طرف جارہے ہیں یا نہیں ۔ ایسی صورت میں راہ سلوک کے مسافر کو چاہیے کہ بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے اسم پاک یا رحمن کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 777 مرتبہ 7 دن تک پڑھیں ۔ آٹھویں دن روزہ رکھیں، روزہ کھولنے کے بعد ایک تسبیح یا اللہ یا رحمن کی کریں۔ ان شاء اللہ اس کے حجابات قلبی دور ہوں گے۔ ظلمت اور تاریکی کے بادل چھٹ جائیں گے ، راہ سلوک کی طرف اس کے قدم اٹھنے لگیں گے، تجلیات الٰہی کا مشاہدہ کرے گا ، کشف کا حصول ہوگا اور دل اتنا منور ہو جائے گا کہ اس کی روشنی سے پاتال کی گہرائیوں اور آسمان کی وسعتوں تک دیکھ سکے گا