اعمال حصار

ہر خوفناک چیز سے محفوظ رہنے کا عمل

سوره اخلاص، سورہ فلق سورہ ناس۔

ترکیب: اس کو باطہارت کاملہ حضور قلب سے ہر روز بلا ناغہ پڑھا جاے

ثبوت: عبد الله بن حبیب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے:

ہم لوگ ایک بڑی اندھیری رات کو جس میں پانی برس رہا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طلب : میں نکلے، تاکہ آپ ہم کو نماز پڑھائیں، پس آپ سےملاقات ہوگئی ، آپ نے فرمایا

کہہ: تو میں نے کچھ نہیں کہا، پھر فرمایا

کہہ: تو میں نے کچھ نہیں کہا، پھر فرمایا

کہو تب میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کیا کہوں؟ فرمایا: صبح شام تین تین بار قل ھو اللہ احد اور معوذتین یعنی قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ لیا کر یہ تینوں سورتیں ہر چیز سے تجھ کو کفایت کریں گی، یعنی ہر خوفناک امر سے تجھ کو محفوظ رکھیں گی