اسلام اور عملیات

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کا دم کرنا

حضرت عبدالعزیز رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان کرتے ہیں کہ میں اور ثابت حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے عرض کیا اے ابو حمزہ مجھے بیماری کی شکایت حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا میں آپ کو وہ دم نہ کروں جو رسول اللہ تعالی علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے فرمایا کرتے تھے انہوں نے عرض کی کیوں نہیں تو حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے کلمات پڑھ کر ان پر دم کیا
اللَّهُم رَبَّ النَّاسِ مُذهَبَ البَاسَ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ، شِفَاء لا يُغَادِرُ سَقَمًا

(صحیح بخاری باب الرقیہ جلد نمبر 7 صفحہ نمبر132)
(احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت ص، 39)