اسلام اور عملیات

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کا دم کرنا

حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے ایک بیمار کے کان میں پڑھا تو وہ ٹھیک ہو گیا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا عرض کی میں نے اس کے کام میں سورہ مومنون کی اخری چار ایات سے اخر سورت تک پڑھیں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کوئی یقین کرنے والا ان آیات کو پہاڑ پر پڑھے تو وہ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائے ( مسند ابی یعلیٰ ج8 ص 458 دار الماعون ،دمشق)
(احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت ص، 36)