اسلام اور عملیات

حضورﷺ نے آسیب زدہ کو دم سے ٹھیک فرما دیا

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ سلم کی بارگاہ میں حاضر تھا، ایک اعرابی آیا اور عرض کی : اے اللہ کے نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ سلم ! میرے بھائی کو تکلیف ہے، فرمایا: کیا تکلیف ہے؟ عرض کی : اسے آسیب ہے۔ فرمایا: اسے میرے پاس لے آؤ، اس اعرابی نے بھائی کو لا کر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ڈال دیا ، حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے (1) سورۃ فاتحہ (2) سورۂ بقرہ کی ابتدائی چار آیات (3) یہ دو آیتیں : سورہ بقرہ کی آیت نمبر 163 اور آیتہ الکرسی (5) سورۃ بقرہ کی آخری تین آیات (6) سورة ال عمران کی آیت نمبر 18 (7) سورۃ اعراف کی آیت نمبر 54(8) سورہ مومنون کی آخری تین آیات (9) سورہ جن کی آیت نمبر 3(10) سورۃ الصفت کی ابتدائی دس آیات (11) سورہ حشر کی آخری تین آیات (12) سورۃ اخلاص(13) سوره فلق (14) سورہ ناس ..سے دم کیا تو وہ بیمار شخص کھڑا ہو گیا گویا اسے کبھی شکایت ہی نہ ہوئی ہو۔(مستند احمد بن حنبل باب الحدیث عبد الرحمن بن ابی لیلی، ج 35، ص106، موسسة الرسالہ البیروت كتاب الرقى والتمائم ، ج 4، ص 458، دار الكتب)

(احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت ص، 34)