روحانیات زیارات کے اعمال

ہزار نور ہزار برکتیں ہزار رحمتیں حاصل کرنے کا عمل

حضرت سیدنا حسان بن عطیہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا تورات میں سورہ یاسین کا نام معمۃٌ ہے کیونکہ یہ اپنی تلاوت کرنے والے کو دنیا اور اخرت کی ہر بھلائی عطا کرتی ہے دنیا اور اخرت کی بلائیں اس سے دور کرتی ہے دنیا اور اخرت کی ہولناکیوں سے نجات بخشتی ہے اس کا نام مدافعۃُ القاضیۃٌ بھی ہے کیونکہ یہ اپنی تلاوت کرنے والے سے ہر برائی کو دور کرتی ہے اس کی ہر حاجت پوری کرتی ہے جس شخص نے اس کی تلاوت کی یہ اس کے لیے 20 حج برابر ہے اور جس نے اس کو لکھا پھر اسے پیا تو اس کے پیٹ میں ہزار دوائیں ہزار نور ہزار یقین ہزار برکتیں ہزار رحمتیں داخل ہوں گی اور اس سے ہر دھوکہ ہر بیماری دور ہو جائے گی

(مدنی پنج سورہ ص، 21)