اعمال قضائے حاجات

حصول مراد کے لئے

اگر کسی شخص کی کوئی ایسی آرزو یا مراد ہو جس کا بنیادی طور پر پورا ہونا نظر نہ آتا ہو تو چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو 777 مرتبہ (یا قیوم)اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 70 دن تک پڑھے۔ عمل ختم ہونے پر اللہ تعالیٰ کے حضور دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور اس مدت میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور اس پاک نام کی حرمت کے طفیل اس کی مراد پوری ہو گی اور وہ بھی ایسے کہ اس کا تصور بھی وہاں تک نہیں جا سکتا ہوگا ۔ جو طریقہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کا ہے اس کی سمجھ انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ بس دل میں یہ بات پکی کرے کہ اس اسم پاک کی مدد سے اس کی مراد یقیناً پوری ہو جائے گی۔