حروف صوامت

حروف صوامت کا تعارف

صوامت “ صامت کی جمع ہے جس کا معنیٰ ہے خاموش، بے زبان، جس میں قوت ناطقہ یعنی بولنے کی قوت نہ ہو، بے آواز۔ یہاں حروف صوامت سے مراد وہ حروف ہیں جو غیر منقوط ہیں یعنی جن پر کوئی نقطہ نہیں ہے، انہیں بے نقطہ حروف بھی کہتے ہیں، ان کی تعداد 13 ہے اور وہ یہ ہیں: اح۔ د۔ ر۔س۔ ص۔ ط۔ ع۔ ک۔ ل۔ م۔ و۔ہ۔ ان کا مجموعہ یہ ہے : ” احد رسص طعک لموہ “ اسے کسی بھی اعراب کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں، کیونکہ حروف صوامت کے عمل میں کہیں بھی اسے پڑھنے کا معاملہ نہیں ہو تا بلکہ لکھنے کا ہی ہوتا ہے۔

حروف صوامت ہر قسم کی بندش کرنے یا باندھنے والا سب سے بڑا عمل ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ایسا عمل نہیں جس سے بندش کا عمل 80 تا 90 فیصد تک کیا جا سکے۔ مختلف لوگ تسخیر موکلات و جنات کے بڑے بڑے چلے کرتے ہیں، انہیں موکلات و جنات کی تسخیر کے بعد حاصل ہونے والی بڑی قوتیں بھی ایسے کام نہیں حل کر سکتیں جیسا حروف صوامت کا عمل بڑے آرام سے حل کر لیتا ہے۔ انسانی ضروریات میں سے چوتھائی کام ان حروف سے کیے جاسکتے ہیں، بندش کے کئی اعمال ہوتے ہیں، کچھ کا نتیجہ بہت جلد نکلتا ہے مگر وہ دیر پا نہیں ہوتا، کچھ کا نتیجہ بہت دیر سے نکلتا ہے مگر وہ دیر پا ہوتا ہے، حروف صوامت سے کیا جانے والا ایسا عمل ہے جس کا نتیجہ بھی جلدی نکلتا ہے اور اثر بھی دیر تک رہتا ہے۔ حروف صوامت کے ذریعے درست طریقے سے کیے گئے عمل کی تاثیر 5 منٹ سے 24 گھنٹے کے اندر اندر ظاہر ہو جاتی ہے۔ بعض لوگ بندش والے کسی کام میں فوری نتیجہ چاہتے ہیں، مناسب وقت کا انتظار نہیں کر سکتے، یا انہیں بندش والے کسی معاملے میں کسی عمل کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو ایسے تمام لوگوں کا حروف صوامت کے ذریعے عمل کر کےفی الفور مسئلہ حل کیا سکتا ہے۔