عملیات, اعمال قضائے حاجات

ہر مشکل کا حل

لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ٘-وَ هُوَ یُدْرِكُ الْاَبْصَارَۚ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ(103))

اس آیت کا ورد ہر قسم کی مشکل کشائی کیلئے بہت موثر ہے لہذا اگر کوئی شخص کسی مشکل کام میں پھنس گیا ہو اور اس مشکل کے حل کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو اس آیت کو 40 یوم تک روزانہ 133 مرتبہ پڑھے اس کلام الہی کی برکت سے مشکل حل ہونے کی کوئی تدبیر نکل آئے گی ایسے ہی کوئی شخص اس آیت کو کسی دینی یا دنیوی حاجت کیلئے بعد نماز عشاء 21 یوم تک پڑھے تو اللہ تعالٰی اس کی حاجت پوری فرمائےگا۔بعض اہل عمل کا کہنا ہے کہ اس آیت کا ورد نفس شیطان اور مکار قسم کے لوگوں کے مکروفریت سے بچنے کے بھی بڑا مفید ہے لہذا جو شخص اس آیت کو روزانہ 141مرتبہ نفس اور شیطان سے بچنے کی نیت سے پڑھے گا وہ نفسانی خواہشات اور شیطانی حملوں سے محفوظ رہے گا اور نہ ہی اسے مکار قسم کے لوگ دھوکہ دے سکیں گے