اعمال عزت و شہرت و کامیابی

ہر کام میں کامیابی کا حصول

اس اسم پاک کو پڑھنے والا زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی بڑے کام کو کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور ڈر ہو کہ وہ اس کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے گا۔ وہ کام شروع کرنے سے پہلے دو نفل حاجت ادا کرے اور بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک ( يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) کو 313 مرتبہ 21 دن پڑھ کر اپنی کامیابی کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ 21 دن کے اندر اندر اسے کامیابی حاصل ہو جائے گی۔