ہر دعا قبول ہونے کا عمل
کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی ہر دعا اللہ کے حضور قبول ہو تو اس کو چاہئے کہ یا روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 220 مرتبہ یا مـــــجیب پڑھنے کا معمول بنا لے ۔ 40 روز تک اس کو پڑھتا ر ہے، چالیس دن کے بعد جمعہ کے دن ایک سادہ کاغذ پر اسم پاک یا مــــــــجیب کو 100 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھ لے۔ ان شاء اللہ وہ جو بھی دعا کرے گا ضرور قبول ہوگی اس کے علاوہ بھی اس عمل کو کرنے والا جب بھی دعا کرے تو دعا کے بعد ایک سے تین مرتبہ درود پاک کے ساتھ گیارہ مرتبہ یا مجیب پڑھے تو دعا قبول ہوگی ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں تم دعا کرتے رہو اور میں قبول فرماتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ انسانوں کے دلوں میں اور زبانوں پر یہ بات کیوں ہے کہ ہماری دعا نہیں سنی جاتی۔ اس کے جواب میں ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔
ایک دفعہ کچھ نا بینا حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ بادشاہ وقت وہاں آیا تو اس نے ان سے پوچھا کہ تم کون ہو اور یہاں کیا کر رہے ہو تو انھوں نے کہا کہ نا بینا ہیں۔ اور دعا کر رہے ہیں کہ حضرت خواجہ صاحب ہماری سفارش فرما دیں اور اللہ تعالیٰ ہم کو ن عطا فرمادے۔ بادشاہ نے کہا اگر تم نے میرے واپس آنے تک دعا کی اور تمہاری بینائی واپس نہ آئی تو میں تمہارے سر قلم کروادوں گا۔ بادشاہ اندر گیا اس نے خواجہ صاحب کے حضور حاضری دی اور جب واپس آیا تو تمام اندھوں کی بینائی لوٹ چکی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ دل سے پکارا جائے تو وہ سنتا ہے۔ اگر حضوری قلب سے پکارا جائے تو فوراً جواب آتا ہے۔ دل اللہ کا گھر ہے وہاں سے پکارا جائے تو بات فورا عرش تک پہنچتی ہے۔
شاد