ی۔دینیات, باب الصلوۃ

حالت نماز میں خود تلفظ ٹھیک کر لیناکیسا

مسئله : 

حالت نماز میں قرآن کریم پڑھتے ہوئے اگر ایسی غلطی ہو گئی کہ جس سے معنی فاسد ہو گئے مگر پھر خود بخود فورا درست کر لیا یا لقمہ دینے سے اصلاح کر لی تو نماز باطل ہوئی یا صحیح ہوگئی ؟

الجواب :- 

 

جب که خود بخود درست کر لیا یا مقتدی کے لقمہ دینے سے اصلاح کرلی تو نماز صحیح ہو گئی باطل نہ ہوئی ۔

 فتاوی رضویہ جلد سوم ۳ میں ہے ۔ 

اگر امام نے ایسی غلطی کی جس سے نماز فاسد ہو گئی تو لقمہ دینا فرض ہے نہ دے گا اور اس کی تصحیح نہ ہوئی تو سب کی نماز جاتی رہے گی [یعنی ٹوٹ جائے گی]. وهو سبحانه وتعالى أعلم 

فتاویٰ فیض الرسول صفحہ نمبر ٩٢۔