مسئلہ :-ایک عورت حالت نفاس میں کنویں میں گر کر مرگئی گرنے کے بعد نکال دی گئی ایسی صورت میں کنویں کا پانی کس مقدار میں نکالا جائے جس سے کنواں پاک ہو جائے اور کنویں کا پانی بوجہ سوتا ہونے یکدم نکالنا دشوار ہے توکس طریقے سے نکالا جائے ؟
الجواب:- صورت مسئولہ میں کل پانی نکالا جائے اور اس قسم کے کنویں کے پانی نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پانی کی گہرائی کسی لکڑی یا رسی سے صحیح طور پر ناپ لی جائے چند آدمی بہت پھرتی سے سو ڈول نکال ڈالیں پھر پانی ناپیں جتنا کم ہو اسی حساب سے پانی نکالیں کنواں پاک ہو جائے گا۔ والله تعالى اعلم۔
بحوالہ:- فتاوی فیض الرسول، ص:- 170