عمل برائے مقدمات میں کامیابی, اعمال قضائے حاجات

یا حسیب سے ہر حاجت پوری ہونے کا عمل

انسانی زندگی میں بعض اوقات ایسی مشکلات درپیش ہوتی ہیں کہ بظاہر اس کا کوئی ہمدرد اور مہربان نہیں ہوتا ۔ ایسے شخص کو چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اسم پاک یا حسیب کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 720 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ 41 ویں دن کاغذ کا ایک سفید ٹکڑا لے کر اس کے شروع میں بسم اللہ لکھے چاروں کونوں میں اس کے موکل کا نام لکھے اور 9 مرتبہ اس کا غذ پر یا حسیب لکھے، اس کاغذ کو ہمیشہ اپنے پاس محفوظ رکھے اس کی حرمت کا خیال رکھے۔ ان شاء اللہ ایسا کرنے سے زندگی میں جب بھی اسے کوئی حاجت ہوگی تو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس کی حاجت روائی کے اسباب اس طرح پیدا ہوں گے کہ عقل دنگ رہ جائے گی۔ یہ ضروری ہے کہ جب عمل کرے تو اسم پاک یا حسیب کو روزانہ 11 مرتبہ پڑھ کر گھر سے نکلے۔ اگر باوضو ہو تو اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک بھی ساتھ پڑھ لے، زندگی بھر کسی کا محتاج نہ ہوگا۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اسے مشکلات سے نکال لے گا اور اس کی ہر حاجت پوری ہونے کا سبب پیدا فرمائے گا۔