یہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دُعا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم خاص تھے اور دس سال آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں رہے۔
مدینہ منورہ کے بزرگ عالم دین، فضیلۃ الشیخ محمود نذیر طرازی نور اللہ مرقدہ ، جنہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً چالیس سال درس دیا تھا، نے ۱۳۹۵ھ میں یہ دُعا پڑھنے کی نصیحت فرمائی تھی۔یہ دُعا ہر قسم کی آفات و بلاؤں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ (مستند معمولات)
بِسْمِ اللّٰهِ عَلَى نَفْسِي وَدِينِي، بِسْمِ اللّٰهِ عَلَى أَهْلِي وَمَالِي، بِسْمِ اللّٰهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ أَعْطَانِي رَبِّي، بِسْمِ اللّٰهِ خَيْرِ الْأَسْمَاءِ، بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ دَاءٌ، بِسْمِ اللّٰهِ افْتَتَحْتُ، وَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ، اللّٰهُ اللّٰهُ رَبِّي، لَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا، أَسْأَلُكَ اللّٰهُمَّ بِخَيْرِكَ مِنْ خَيْرِكَ، الَّذِي لَا يُعْطِيهُ أَحَدٌ غَيْرُكَ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ، اجْعَلْنِي فِي عِيَاذِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ سُلْطَانٍ، وَمِنْ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ، وَمِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، إِنَّ وَلِيَّيَ اللّٰهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ، وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ،
ترجمہ: اللہ کے نام کی برکت ہو میری جان اور میرے دین پر ۔ اللہ کے نام کی برکت ہو میرے بال بچوں اور میرے مال پر اللہ کے نام کی برکت ہو اس چیز پر جو اس نے مجھے بخشی ۔ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ بالکل شرک نہیں کرتا ۔ اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے اور سب سے زیادہ عزت و بزرگی والا۔ بہت بڑا ہے اُس سے جس سے میں ڈرتا ہوں اور جس کے شر سے مجھے اندیشہ ہے، غالب ہے تیری حمایت حاصل کرنے والا اور بڑی ہے تیری تعریف اور نہیں ہے کوئی حاکم تیرے سوا کوئی اور ۔ الہی ! میں تیرے ساتھ پناہ پکڑتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور ہر سرکش شیطان سے اور ہر ظالم سرکش کے شرسے پس اگر وہ باز نہ آئیں تو کہہ کافی ہے مجھے اللہ نہیں ہے کوئی معبود اللہ کے سوا، اس پر ہی میں نے بھروسہ کیا اور وہ ہے مالک عرش عظیم کا۔ اور بیشک میرا مددگار اللہ ہے جس نے اُتاری کتاب اور وہ کام بناتا ہے نیک بندوں کے۔