زندگی میں حادثے کا پیش آ جانا عقل سے بعید نہیں۔ کئی کام ایسے ہوتے ہیں جن میں حادثہ ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ جیسے ڈرائیونگ کسی مشین پر کام کرنا اور فوجیوں کی تو سروس عموماً ایسی ہوتی ہے کہ جہاں حادثات کا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں اس لئے فوجیوں کو، سپاہیوں کو، دریا میں کشتی چلانے والے ملاحوں، مشینوں پر کام کرنے والے کاریگروں اور دیگر لوگوں کے لئے اس اسم پاک کا ورد کرنا بہت ضروری ہے۔ جو شخص اس اسم پاک(یاحی) کو کام پر جانے سے پہلے اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 180 مرتبہ پڑھ کر کام پر جائے تو ان شاء اللہ اس اسم پاک کے ذکر کی برکت کی وجہ سے حادثات سے محفوظ رہے گا۔
جو شخص پہاڑی علاقہ میں سفر پر جائے سارے راستے میں اگر پڑھتا جائے گا تو ان شاء اللہ سفر میں ہر طرح کے حادثات سے محفوظ رہے گا
اور اگر کوئی شخص اس اسم پاک کو روزانہ 100 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنائے تو اللہ کے فضل وکرم اور اس اسم پاک کی برکت سے اللہ تعالی کے حفظ وامان میں رہے گا۔