گمشدہ انسان کی واپسی کے اعمال
اللّٰہُ رَبُّ العزّت کی رحمت پر مضبوط بھروسے کے ساتھ چلتے پھرتے ، وُضو بے وُضو زیادہ سے زیادہ تعداد میں یَا رَبِّ مُوْ سٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھتے رہئے۔ اسی دَوران چند بار دُرُود شریف بھی پڑھ لیجئے۔ گمشدہ انسان، سونا، مال، گاڑی وغیرہ اِنْ شَآءَاللہ الکریم مل جائیں گے۔ بلکہ دیگر حاجات کیلئے بھی یہ عمل مفید ہو گا۔
اگر کوئی سُورَةُ الْقَصَصِ 27 مرتبہ پڑھے تو گمشدہ شخص جلد واپس آجائے گا یا اُس کا پتہ لگ جائے گا۔ ان شاء اللہ الکریم
اگر کوئی زندہ چیز گم ہو جائے مثلا انسان ہو تو اسکے کمرے میں جائیں جہاں وہ ہوتا ہے اگر جانور ہو تو اس کے باڑے میں جائیں۔ وضو کر میں اور نیت کریں کہ فلاں واپس آجائے ۔ پھر مشرق کی طرف منہ کر کے” یا معید” پڑھیں اس طرح چاروں اطراف میں کھڑے ہو کر پڑھیں۔ ایک ہفتہ عمل کریں۔ اگر زندہ ہے تو لوٹ آئے گا۔
۔ نوٹ: عمل سے پہلے کسی مسکین کوکھانا کھلائیں
جس شخص کا بچہ یا بچی گم ہوگئی ہو یا اغوا کر لی گئی ہو تو وہ اپنے گھر کی عورتوں سے کہے کہ وہ کچھ اور عورتیں بلا کر 101 مرتبہ درود پاک کا ذکر پہلے کریں اور پھر سب مل کر اسم پاک “یا باعث” سوالا کچھ مرتبہ پڑھیں ، ان شاء اللہ گمشدہ لڑکا یا لڑکی کا پتہ چل جائے گا اور بخیریت اپنے گھر کسی نہ کسی طریقے سے واپس آ جائے گا۔ یادر ہے کہ اگر ایک مرتبہ یہ عمل کرنے سے گمشدہ فرد کا پتہ نہ چلے تو اس ذکر کو دوبارہ یا اس وقت تک کرتے رہیں جب تک گمشدہ گھر نہ آجائے۔ گمشدہ گھر آجائے تو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہئیں۔
اگر کسی کا عزیز یا دوست کہیں گم گیا ہو تلاش کے باوجود نہ مل رہا ہو۔ اور اس کا کچھ پتہ نہ ہو کہ وہ کہاں گیا ہے تو ایسی صورت میں چند آدمی با وضو ہو کر پاکیزہ لباس پہنیں اور ایک جگہ پر قبلہ رو ہو کر بیٹھ جائیں گیارہ سو مرتبہ “سورہ فاتحہ” پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں پھر اللہ تعالی سے دعا مانگیں گمشدہ جہاں بھی ہوگا ان شاء اللہ تعالیٰ واپس آجائے گا تین یوم تک برابر یہ عمل کریں اس دوران گمشدہ کی واپسی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اور اس کے بارے میں معلوم ہو جائے گا کہ وہ کہاں پر ہے۔
اگر کسی کا کوئی عزیز یا دوست گم ہو گیا ہو یا کسی کا کوئی بہتر راستہ بھول کر بھٹک گیا ہو اور اس کے بارے میں کچھ پتہ نہ چلتا ہو کہ وہ کہاں ہے تو اس کی بخیر و عافیت واپسی کی غرض سے چند آدمی پاک صاف کپڑے پہن کر اور باوضو حالت میں ایک جگہ پر بیٹھیں اور ایک ہزار مرتبہ توجہ و یکسوئی کے ساتھ “سورۃ فاتحہ” پڑھیں اس کے بعد بارگاہ الہی میں عجز و انکساری کے ساتھ دعا مانگیں۔ سات یوم تک بلاناغہ اسی طرح عمل کریں۔ انشاء الله تعالی سات یوم کے اندر اندر گمشدہ کے بارے میں علم ہو جائے گایا وہ ہے واپس آجائے گا۔