طہارت کا بیان

گوبر سے لیپا گیا گھر اور اس سے تیمم

مسئله : اگر کسی نے اپنے گھر کو گوبر اور مٹی سے لیپا تو یہ لیپنا کیسا ہے ؟ اور اس سے تمیم کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ 

جواب :-مٹی کے ساتھ گوبر ملا کر لیپنا جائز نہیں کہ وہ نجاست غلیظہ ہے۔ گائے بھینس کا گوبر اور بکری اونٹ کی مینگنی سب نجاست غلیظہ ہیں ۔ اور اس سے تیمم کرنا بھی جائز نہیں کہ تمیم کے لئے مٹی کا پاک ہونا ضروری ہے 

بحوالہ:-فتاوی فیض الرسول

ص:-170