اعمال برکت رزق

غربت کا خاتمہ

غربت و افلاس کے خاتمے اور تو نگری کے حصول کے لئے ذیل کا عمل بے حد مفید اور نافع ہے۔ اس مقصد کے لئے بروز نو چندی جمعہ سے اس عمل کو شروع کرے بعد از نماز جمعہ سب سے پہلے اول و آخر درود شریف ذیل ایک سو ایک مرتبہ پھر آیت کریمہ۔ لَا إِلهُ إِلَّا أَنْتَ سُبْحْنَكَ ، إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ ستر مرتبہ پڑھیں پھر سورہ ق سات مرتبہ پڑھیں بعد ازاں ستر مرتبہ دعا۔ اللهُمَّ انَّنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ اغْنِيْنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سواك ان شاء اللہ تعالی العزیز الحکیم اس عمل کی چودہ سے اکیس یوم تک مسلسل مداومت سے سے پردہ غیب سے اسباب رزق مہیا ہو جائیں گے اور رزق میں خیر و برکت پیدا ہو جانے سے تنگدستی و افلاس دور ہو جائے گا اگر اس عمل کی تاحیات مداومت جاری رکھی جائے تو زندگی پھر افلاس و غربت سے کبھی بھی واسطہ نہ پڑے گا بے حد مجرب اور مفید عمل ہے۔ 

درود تنجينا 

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَوْلنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ سَيِّدِنَا وَمَوْلَنَا مُحَمَّدٍ صَلوةٌ تُنْجِيْنَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ الأهْوَالِ وَالْأَفَاتِ وَتَقْضِي لَنَا بِهَا جَمِيعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَهَّرُنَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ السَّيَاتِ وَتَرْفَعْنَا بِهَا عِندَكَ أَعْلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغْنَا بِهَا أَقْصَى الْغَايَاتِ مِنْ جَمِيعِ الْخَيْرَاتِ فِي الْحَيَاةِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير