عملیات, صبح شام کے اعمال

دعا تقدیر کو پھیر دیتی ہے

دعا تقدیر کو پھیر دیتی ہے

اللہ تعالیٰ کے ان گنت احسانوں میں سے دُعا بھی ایک عظیم احسان ہے۔ مزید یہ کرم کہ ہر موقعہ، گھڑی اور محل پر مانگنے کے لیے قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ہمیں مانگنے کے آداب، الفاظ اور طریقے بھی سکھائے اور دُعا کی اہمیت سے بھی واقف کیا، جیسا کہ قرآن کریم میں ہے 

مجھے پکارو، میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا۔“ (سورۃ المؤمن آیت ۶۰) 

مزید فرمایا  جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں ۔ (سورۃ البقرہ، آیت ۱۸۶)

اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دُعا ہی عبادت ہے۔ (ترمذی)

دعا مومن کاہتھیارہے (مستدرک حاکم)،

 دُعا تقدیر کو بھی پھیر دیتی ہے (احمد، ترمذی)

 اور دعا ہر مصیبت کو روکنے والی ہے۔ (طبرانی)

دُعا کے آداب میں تعلیم دی گئی ہے کہ دُعا کے شروع اور آخر میں حمد و ثناء اور درود شریف پڑھے جائیں اور دُعا کے انتقام پر آمین کہے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ دُعا قبول ہوگی اگر آمین پر ختم کرے ۔ (ابوداؤد)

 اور جب تم دُعا سے فارغ ہو جاؤ تو دونوں ہاتھوں کو چہرے پر مل لیاکرو۔ (ابوداؤد، ترمذی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *