عملیات, اعمال شفاء

ٹانگوں میں درد کے لئے

ٹانگوں میں درد کے لیے

اگر کسی کی ٹانگوں میں درد ہو کسی طرح آرام نہ آتا ہو رات کو سوتے وقت یہ درد شدید ہو جاتا ہو تو اس کو دور کرنے کی غرض سے باوضو حالت میں سورہ فاتحہ چینی کی پلیٹ پر لکھے اور خالص روغن زیتون سے اس کو دھو کر کسی چیز میں ڈال لے اس کے بعد ستر مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کرے اور ہر روز رات کو سونے سے پیشتر اس تیل کی مالش کرے ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی افاقہ ہوگا اور درد کی شکایت رفع ہو جائے گی۔