Blog

بےروزگاری سے چھٹکارہ کے سات اعمال

حسب منشا ملازمت ملے

اگر کسی کو حسب منشاء ملازمت کی تلاش ہو تو اس کو عروج ماہ میں ہے یہ عمل لگا تار 7 دن تک کرنا چاہئے ، اس عمل کو اگر عروج ماہ کی پیر یا جمعرات سے شروع کریں تو بہتر ہے۔ عمل یہ ہے: اشراق کے وقت دورکعت نفل پڑھنے کےبعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر سات مرتبہ سورہ مزمل اس طرح پڑھے کہ آیت ترتیلا پر پہنچے تو 51 مرتبہ آیت بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖؕ-قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا(3)۔ یہ آیت پڑھ کر سورہ مکمل کرے اور اللہ سے دعا کرے 21 دن میں ان شاءاللہ حسب منشاء ملازمت مل جائے گی 

روزگار کے لئے

 جو کوئی ہر روز سورہ کوثر باوضو حالت میں لکھے اور تھوڑے سے پانی میں اس کو گھول کر اس پاک پانی سے آٹے کی گولی بنائے اور ہر روز برابر چالیس یوم تک دریا میں ڈال دے تو ان شاء اللہ تعالی اس کی روزی میں برکت ہو گی اگر وہ بیروزگار ہے تو اس کے لئے غیب سے روزگار کے اسباب پیدا ہوں گے۔ 

بیروزگاری سے تنگ افراد کے لیے عمل

 بے روزگار افراد کے لئے یہ عمل بہت ہی نافع ہے۔ ایسے افراد جو بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آچکے ہوں کہیں سے کوئی روزگار حاصل نہ ہوتا ہو۔ روزی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہوں مگر پھر بھی مقصد حل نہ ہوتا ہو تو اس مقصد کے حصول کے لئے سورہ کوثر کا یہ عمل نہایت آزمودہ اور فوری اثرات کا حامل ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ چاند کے مہینہ کے عروج میں فجر کی نماز کے بعد جمعہ کے دن سے شروع کرے اور ہر روز بلا ناغہ اکتالیس مرتبہ سورہ کوثر اس طرح سے پڑھے کہ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے۔ اسی طرح ہر روز اکتالیس دن تک پڑھے درمیان میں ایک بھی دن کا ناغہ نہ کرے۔ ہر روز جب سورہ کوثر اکتالیس مرتبہ پڑھ لیا کرے تو اپنی حاجت کے حصول کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالی روزی کے اسباب غیب سے مہیا ہو جائیں گے اللہ تعالیٰ سورہ کی برکت سے اچھا روز گار نصیب فرمائے گا پریشانی جاتی رہے گی معاشی اور مالی پریشانی جلد دور ہو جائے گی۔ یقین اور خلوص نیت کے ساتھ ہر روز اس عمل کی برکت سے پردہ غیب سے اللہ تعالی روزی کے اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے بے روزگار افراد بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔

ملازمت کاحصول ناممکن ہو تو

اگر کسی کی روزی کا کوئی ذریعہ نہ ہو کاروبار کے لئے سرمایہ نہ ہو ملازمت کا حصول نا ممکن ہو کسی بھی طرح روز گار کا کوئی ذریعہ نہ بنتا ہو تو ایسی صورت میں چاہیے کہ چاند کے مہینے میں جب پہلا جمعتہ المبارک آئے تو فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اس دن سے اس عمل کو شروع کرے یعنی جمعہ کے دن سے لے کر روزانہ بلاناغہ اکتالیس مرتبہ سورہ کوثر مع بسم الله الرحمن الرحیم پڑھے اکتالیس یوم تک پڑھے سورہ کوثر پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ یا رزاق کا ورد کرے پھر اللہ تعالی سے روزگار کے حصول کے لئے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالٰی اس کی روزی کے اسباب بہت جلد پیدا ہو جائیں گے اور اسے کوئی اچھا سا روزگار کا ذریعہ نصیب ہو جائے گا۔ 

اچھی ملازمت کیلئے 

جو کوئی اچھی ملازمت کے حصول کے لئے کوشاں ہو اور چاہتا ہو کہ جلد از جلد اسے ملازمت مل جائے تو اس مقصد کے لئے اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور جب ملازمت کے حصول کے لئے درخواست لکھ کر دے تو اس درخواست پر گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرے اور اللہ تعالی سے عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا بھی مانگے کہ اللہ تعالی اسے کامیابی نصیب فرمائے ان شاء اللہ تعالی تھوڑے ہی دنوں میں اسے اچھی جگہ ملازمت مل جائیگی جب تک ملازمت نہ ملے اس عمل کو بلا ناغہ جاری رکھے نا امیدی اور مایوسی کا شکار نہ ہو بفضل باری تعالی سورہ فاتحہ کی برکت سے اس کی روزی کا مسئلہ دنوں میں ہی حل ہو جائے گا۔ 

روزگار کا ذریعہ نا ہو

 اگر کسی کی روزی کا کوئی ذریعہ نہ ہو، کاروبار کیلئے سرمایہ نہ ہو ، ملازمت کا حصول ناممکن ہو، کسی بھی طرح روز گار کا کوئی ذریعہ نہ بنتا ہو تو ایسی صورت میں چاہیے کہ چاند کے مہینے میں جب پہلا جمعۃ المبارک آئے تو فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اس دن سے اس عمل کو شروع کرے یعنی جمعہ کے دن سے لیکر روزانہ بلاناغہ اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ معہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اکتالیس یوم تک پڑھے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ یارزاق کا ورد کرے پھر اللہ تعالی سے روزگار کے حصول کے لئے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالی اس کی روزی کے اسباب بہت جلد پیدا ہو جائیں گے اور اسے کوئی اچھا سا روز گار کا ذریعہ نصیب ہو جائے گا۔ 

روزگار ذریعہ

 بے روزگار افراد کے لئے یہ عمل بہت ہی نافع ہے ایسے افراد جو بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آچکے ہوں کہیں سے کوئی روزگار حاصل نہ ہوتا ہو۔ روزی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہوں مگر پھر بھی مقصد حل نہ ہوتا ہو تو اس مقصد کے حصول کے لئے سورہ فاتحہ کا یہ عمل نہایت آزمودہ اور فوری اثرات کا حامل ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ چاند کے مہینہ کے عروج میں فجر کی نماز کے بعد جمعہ کے دن سے شروع کرے اور ہر روز بلا ناغہ اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھے کہ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اسی طرح ہر روز اکتالیس دن تک پڑھے درمیان میں ایک بھی دن کا ناغہ نہ کرے ہر روز جب سورہ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھ لیا کرے تو پھر ذیل میں دی ہوئی دعا تیرہ مرتبہ پڑھ کر اپنی حاجت کے حصول کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا مانگے ان شاء اللہ تعالی روزی کے اسباب غیب سے مہیا ہو جائیں گے اللہ تعالی سورہ فاتحہ کی برکت سے اچھا روز گار نصیب فرمائے گا پریشانی جاتی رہے گی ماشی اور مالی پریشانی جلد دور ہو جائے گی۔ دعا یہ ہے۔ يَا مُفَتِّحُ فَتَحَ يَا مُفَرِّجُ فَرَجٌ يَا مُسَبِّبُ سَبَبُ يَا مُيَسِّرُ لَيَسْرُ يا مُسْتَهِرُ سَهْلُ يَا مُتَمِّمْ تَمِّمُ وَ حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ یقین اور خلوص نیت کے ساتھ ہر روز اس عمل کی برکت سے پردہ غیب سے اللہ تعالی روزی کے اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے بے روزگار افراد بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest