اسلام اور عملیات

فقہاء کے نام کا تعویذ

علامہ دمیری رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں بعض اہل علم نے مجھے خبر دی ہے مدینہ منورہ کے سات فقہاء کے نام کاغذ میں لکھ کر گندم میں رکھے جائیں تو جب تک وہ کاغذ گندم میں رہے گا اس گندم کو گھن نہیں گلے گی اور ان فقہاء کے نام یہ ہیں(1)عبید اللہ (2) عروہ (3) قاسم (4)سعيد(5) ابوبکر (6) سلیمان (7)خارجہ

علامہ دمیری مزید فرماتے ہیں

 بعض اہل تحقیق نے مجھے بتایا ہے کہ ان فقہاء کے نام لکھ کر سر پر لٹکا دیا جائے یا ان سے دم کیا جائے تو سر کا درد دور ہو جاتا ہے۔