مسئله: زید پڑھا لکھا ہوشیار ہے اور مدرس کی حیثیت سے علم دین کی تعلیم بھی دیتا ہے۔اور اس نے ایک مرتبہ فلم دیکھا اور دوسرے مرتبہ پھر دیکھنے کے لئے گیا مگر اس مرتبہ ٹکٹ نہ پانے کی وجہ سے مایوس ہوکر واپس چلا آیا۔اور وہی امامت بھی کرتا ہے آیا اس کے پچھے نماز ہو گی یا نہیں؟
الجواب: ایسا شخص فاسق معلن ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی.لہذا فلم دیکھنے کے بعد جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھی گئیں ہیں ان کو دوبارہ پڑھیں۔اور آئندہ تاوقتیکہ وہ توبہ نہ کرلے اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔وهو تعالى وسبحانه اعلم بالصواب .
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:326