درود پاک کے اعمال

فضیلت درود پاک

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللّٰه

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ اللّٰه

فرمانِ مصطفٰی جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللّٰه تعالی اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللّٰه تعالیٰ اُس پر سو رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللّٰه تعالی اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اور جہنم کی آگ سے آزاد ہے اُسے بروزِ قیامت شہداء کے ساتھ رکھے گا۔(مُعْجَم اَسَط ج٥ ص٢٥٢حدیث ٢٧٣٥)

صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جو یہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دیٸے جاتے ہیں۔(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص ٢٧٧)

اَللّٰهُمَّ صَــّلِ عَلٰى سَــيَّدِنَاوَمَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَىٰ اٰلِهِ وَسَــِلّم

حضرت اَنَس رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ نے فرمایا: جو شخص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ مُعَاف کر دیٸے جاٸیں گے(المرجع السابق،ص٦٥)

فرمانِ مصطفٰی ﷺ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کے لیے مغفرت ہے(ابنِ عَساکِر ج ١ ص٣٩ حدیث ١٥٣)

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی لَہٗ

ایک دن ایک شخص آیا تو حضورِ انور نے اسے صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ کے درمیان بیٹھا لیا اس سے صحابہ کرام رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ کو تعجب ہوا کہ یہ کون ذی مرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو سرکار نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے (اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص ١٢٥)

فرمانِ مصطفٰی اے لوگو!بے شگ بروزِ قیامت اس کی دَہشتوں (یعنی گھبراہٹوں)اور حساب کتاب سے نَجات پانے والا شَخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے(الفردوس بمأثور الخطاب ج٥ص٢٧٧حدیث٨١٧٥)

اَللّٰہُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِشافِعِ اُمَم صَلَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهِ وَسَلَّمَ

نبی کریم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے: جو شخص یوں درودِ پاک پڑھے اس کے لیے میری شَفاعت واجب ہوجاتی ہے (الترغیب والترھیب،ج ٢ ص ٣٢٩،حدیث ٣١)

فرمانِ مصطفٰی مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فِرِشتے اُس پر رَحمتیں بھیجتے رہتے ہیں،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ(ابنِ ماجہ ج ١ ص ٤٩٠حدیث٩٠٧)

سبحان اللّٰه سبحان اللّٰه درود پاک کو روز مرہ زندگی کا حصہ بنا لینے والوں کی چھوٹی بڑی مشکلات خود بخود حل ہو جاتی ہیں کیونکہ درودِ پاک عمل الہی ہے اور سنت رب العرشِ عظیم ہے  

 سب سے افضل درودِ پاک

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.