اعمال حصار

اہل و عیال کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رکھنا


اگر کوئی شخص سفر پر جا رہا ہو اور اسے فکر ہو کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کے بچوں کی حفاظت نہ ہو سکے گی تو وہ جانے سے پہلے اسم پاک یا رقــــــــیب اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ پڑھے اور پانی پر دم کر کے اپنے بیوی بچوں کو پلائے خود بھی پی لے اور تھوڑا سا پانی اپنے مکان کے چاروں کونوں پر چھڑک دے۔ یادر ہے کہ پانی چھڑکتے وقت پانی نیچے نہ گرے بلکہ دیواروں کے ساتھ لگا ر ہے۔ ان شاء اللہ اس کی واپسی تک اس کے اہل وعیال اور اس کا مکان اور وہ خود اللہ کی حفاظت میں رہے گا۔ اگر کسی مجبوری کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے تو سفر کے دوران اسم پاک یا رقیب بیوی بچوں اور مکان کی حفاظت کی نیت کر کے سفر سے واپسی تک کھلا پڑھتا ر ہے۔ ان شاء اللہ تعالی رب العزت اس کی ہر طرح سے حفاظت کرے گا اور اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔