اعمال شفاء

ایسے بخار کا روحانی علاج جو دواؤں سے نہ جاتا ہو

عمل کے دَوران مریض سُوتی (یعنی COTTONکے) کپڑے پہنے رہے (کے ٹی یا دوسرے مصنوعی دھاگے کے بنے ہوئے کپڑے نہ ہوں ) اب کوئی دُرُست قراٰن پڑھنے والا باوُضُو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کے ساتھ بآوازِبلند 21بار سُوْرَۃُ الْقَدْر اس طرح پڑھے کہ مریض سُنے، مریض پردم بھی کرے اور پانی کی بوتل پر بھی دَم کرے ۔ مریض وقتاً فوقتاً اس میں سے پانی پیتا رہے۔ یہ عمل تین دن تک مسلسل کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بخار چلا جائے گا۔ (بیمار عابد)