عمل برائے مقدمات میں کامیابی

انکوائری سے بچنے کا عمل

اگر کوئی شخص سچا ہو اور اس کے باوجود اس کے خلاف تفتیش ہو رہی ہو تو انکوائری سے بچنے یا خود کو سچا ثابت کرنے کے لیے اسم پاک یا حسیب کو یا حفیظ کے ساتھ ملا کر یعنی یا حفیظ یا حسیب 720 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھنا شروع کر دے۔ انکوائری میں زیادہ دن نہ ہوں تو نیت کرلے، انکوائری ختم ہونے کے بعد بھی وہ اس عمل کو 40 دن پورا کرے۔ ان شاء اللہ کرنے سے نہ صرف انکوائری ختم ہو جائے گی بلکہ اس کی بے گناہی بھی ثابت ہوگی اور وہ حکام بالا کی نظروں میں زیادہ معتبر ہو جائے گا۔