دشمن سے فتح یابی کے اعمال

دشمنی ختم کرانا

ایسے دو دوست عزیز یا محلہ دار جن کے مابین کسی غلط فہمی کی بنا پر دشمنی پیدا ہوگئی ہو دلوں میں کدورت اور نفرت کے باعث دونوں ایک دوسرے سے دشمنی رکھتے ہوں اور کسی طرح بھی دشمنی ختم کرنے پر آمادہ نہ ہوتے ہوں صلح کے لئے دونوں میں سے کوئی بھی پہل کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو اس مقصد کے لئے کہ دونوں کے مابین دشمنی کی فضا ختم ہو جاتے اور دونوں صلح پر آمادگی کا اظہار کریں تو باوضو حالت میں بادام کی چند گریاں لے کر اول و آخر تین تین بار درود پاک پڑھے درمیان میں اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کردم کرے پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کے دلوں میں محبت واخوت کے جذبات ایک دوسرے کے لئے پیدا کر دے اس کے بعد بادام کی یہ گریاں ان دونوں کو کھلا دے بفضل باری تعالیٰ چند یوم کے عمل سے دونوں کے مابین محبت پیدا ہو جائے گی اور دونوں صلح کی طرف پیش رفت کریں گے اور دشمنی کو ختم کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔