دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لیے
دشمن سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو
اگر کسی شخص کو دشمن سے جانی یا مالی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اسم پاک” یا کریم” 2041 مرتبه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ جس دن یہ وظیفہ شروع کرے اس دن با آواز بلند جو اس کو سنائی دے یہ کہئے اے کریم . میں تیری پناہ میں آتا ہوں عمل کے پہلے دن سے ہی وہ دشمن سے محفوظ رہے گا اور جب 40 دن پورے ہو جائیں تو دو نفل شکرانہ ادا کرے اور شیرینی بچوں میں تقسیم کرے۔ وہ دشمن کے شر سے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جائے گا، اس کا دشمن اگر اپنی غلطی کا احساس کرلے گا تو دشمنی دوستی میں تبدیل ہو جائے گی ورنہ ذلیل ہوگا۔
دشمن ایذا دے
اگر کوئی شخص دشمن کی ایذارسانی سے پریشان ہو اور یہ چاہتا ہو کہ اللہ اس کے دشمن سے خود انتقام لے تو اس کو چاہیے روزانہ دشمن کا تصور کرتے ہوئے سورہ مزمل کی یہ آیت 100 مرتبہ پڑھا کرے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا(11)
دشمن پریشان کرے
اگر کوئی شخص کسی دشمن کی دشمنی سے پریشان ہو اور وہ اس سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہو تو اس کو چاہئے کہ منگل کے دن قبرستان میں دو قبروں کے درمیان بیٹھ کر صرف ۲ مرتبہ سورہ مزمل کی تلاوت کرے۔ اول و آخیر درود شریف نہ پڑھے اور ننگے سر تلاوت کرے ۔ تلاوت کے بعد اللہ سے دعا کرے کہ وہ دشمن کی دشمنی سے محفوظ رہے اور اگر دشمن دشمنی سے باز نہ آئے تو وہ برباد ہو جائے ۔ انشاء اللہ دشمن کی دشمنی سے نجات مل جائے گی اور اگر دشمن اپنی حرکتوں سے باز نہ آئیں گے تو بربادی کا شکار ہو جائیں گے۔
دشمن کی شرارتوں سے حفاظت
پیر کے دن باوضو حالت میں سورہ مزمل 7 مرتبہ پڑھ کر دشمن کے گھر کا تصور کر کے پھونک دے۔ انشاء اللہ دشمن کی شرارتوں سے حفاظت ہو جائے گی اور اگر اس کے بعد دشمن کوئی شرارت کرے گا تو خود ہی برباد ہو جائے گا۔
شاد