دشمن کے شر سے بچاؤ کے لئے
اگر کسی کا دشمن شریر اور کمینہ ہو نقصان پہنچانے کے درپے ہو اور نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتا ہو تو ایسے دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے سورۃ فاتحہ مندرجہ ذیل طریقہ سے مطابق پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھتا ہے دشمن کی تدابیر نا کام ہو جاتی ہیں، دشمن منہ کی کھاتا ہے اور اُسے ہر بار ناکامی ہوتی ہے ہے جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ وہ امن اور عافیت سے رہے دشمن کی طرف سے خطرہ ٹلا رہے تو وہ ہر روز ہر نماز کے بعد اس طرح سے سورہ فاتحہ پڑھے کہ نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ ، نماز ظہر کے بعد اکیس مرتبہ نماز عصر کے بعد گیارہ مرتبہ نماز مغرب کے بعد سات مرتبہ اور نماز عشاء کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور ہر مرتبہ پڑھنے کے بعد اللہ تعالی سے دعا مانگے کہ اللہ تعالیٰ اُسے دشمن کے شر سے محفوظ رکھے اور اپنی حفظ وامان میں رکھتے ، ان شاء اللہ تعالی سورہ فاتحہ کی برکت سے اس کی دعا قبول ہوگی اور دشمن کسی قسم کا نقصان پہنچانے کی جراءت نہ کرے گا۔