دم کی دلائل
حضرت ابن ثعلبہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! اللہ عز وجل سے میرے لئے شہادت کی دعا کیجئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے پاس چند بال لاؤ۔ وہ بال لائے گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابن ثعلبہ رضی للہ تعالی عنہ کو فرمایا اپنی کلائی کھولو۔ آپ نے ان کی کلائی پر یہ بال باندھ دیئے۔ پھر اس میں پھونک ماری ، پھر فرمایا اے اللہ عز و جل ! ابن ثعلبہ کا خون مشرکین ، منافقین پر حرام فرمادے۔