اعمال بسم اللہ

دم کرنے کے طریقے

مطلوبہ تعداد میں بسم اللہ پڑھ کر مریض پر پھونک ماریں۔ 

مطلوبہ تعداد میں بسم اللہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی مریض دن میں 4 مرتبہ سات دن تک پیئے ۔ اگر بوتل میں پانی کم ہو جائے تو اس میں مزید پانی مکس کر لیں  7 دن کے بعد تازہ پانی پر دوبارہ دم کر دیں۔ 

تسخیر اور محبت کے اعمال میں مطلوبہ تعداد میں بسم اللہ پڑھ کر کھانے کی چیز پر دم کر کے وہ چیز مطلوب کو کھلائی اتی ہے۔

 مطلوبہ تعداد میں بسم اللہ پڑھ کر تیل پر دم کریں اگر زیتون کا تیل ہو تو زیادہ بہتر ہے یہ دم کیا ہوا تیل مریض متاثرہ جگہ پر لگائے ۔ تیل پر دم کر کے مریض کو لگانے کیلئے اس وقت دیا جاتا ہے، جب چوٹ کے باعث جلد پر ورم آجائے۔ کسی جوڑ ، گھٹنے، کلائی وغیرہ میں درد ہو، جسم کے کسی حصہ میں سوجن ہو ، کان میں درد یا ورم ہو ( تیل کا ایک قطرہ کان میں ڈالیں ) ، کمر درد یا کوئی جلدی بیماری ہو تو ایسی صورت میں تیل پر دم کر کے دیں۔ تیل متاثرہ حصہ پر اتنا ہی لگائیں کہ جذب ہو جائے ۔ ورنہ زیادہ کی صورت میں کپڑوں پر لگے گا اور کپڑوں کی دھلائی کے ذریعے گندے پانی میں چلا جائے گا جو کہ بہتر نہیں ہے۔ 

 

مرگی والے کے کان میں 40 مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کریں اور دم کیا ہوا تیل دن میں تین مرتبہ دونوں کانوں میں ڈالنے کیلئے دیں اور اس کے ساتھ دم والا پانی بھی استعمال کریں تو ان شاء اللہ عزوجل مرض ختم ہو جائے گا۔

سرخ بادہ کا مریض تین دن تک اگر 1000 مرتبہ بسم اللہ پڑھے تو شفاء ہوگی ۔ اس کے ساتھ پانی بھی استعمال کروائیں۔ بہتر یہ ہے کہ 1000 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض یہ پانی دن میں 4 مرتبہ 3 دن تک پیئے ۔ 3 دن کے بعد نئے پانی پر دم کر دیں۔

بسم اللہ شریف کو ایک مرتبہ لکھ کر اور 19 یا 50 مرتبہ پڑھ کر بسم اللہ والے کاغذ پر دم کریں ۔ اس کاغذ کو داڑھ یا سر درد کے مقام پر باندھیں تو درد ختم ہو۔ اگر پلاسٹک کوتنگ کروالیں تو زیادہ بہتر ہے۔ 

اگر کاغذ پر 21 مرتبہ یا رحیم لکھ کر اور اتنی ہی مرتبہ پڑھ کردم کرنے کے بعد سر پر باندھیں تو سر درد کو آرام ہو۔ ان دونوں عملوں میں کاغذ کے استعمال کے ساتھ مطلوبہ جگہ پر دم بھی کریں۔

اگر زہریلا جانور کاٹ لے تو اس جگہ کے گرد دائرے کی صورت میں انگلی گھماتے ہوئے ایک سانس میں 7 بار بسم اللہ پڑھ کردم کریں۔ ان شاء اللہ عزوجل زہر کا اثر زائل ہو گا۔ ۔

 

اگر ایک مرتبہ کاغذ پر بسم اللہ لکھ کر اور 786 مرتبہ بسم اللہ اور 12 مرتبہ عزیمت پڑھ کر کاغذ پر دم کرکے انگوٹھی کے نگ کے نیچے رکھ دیں اور پھر اس انگوٹھی کو دودھ میں دھو کر جس کو زہریلے جانور نے کاٹا ہو اس کو یہ دودھ پلائیں تو ان شاء اللہ عزوجل زہر خارج ہو جائے یا اس کا اثر زائل ہو جائے گا۔

نوٹ: انگوشی کو دودھ میں دھونے کے بعد 50 مرتبہ بسم اللہ اور 3 مرتبہ عزیمت پڑھ کر دودھ پر دم کریں ۔ دونوں دفعہ ( انگوٹھی تیار کرتے وقت اور دودھ پر دم کرتے وقت) قضائے حاجت کی جگہ یہ الفاظ بولئے ہر قسم کے زہر کا اثر زائل ہو۔“

اگر کھانے سے پہلے بسم اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيم – پڑھ لیا جائے تو ان شاء اللہ عزوجل کھانے والی چیزوں کے مضر اثرات اور کھانے میں زہر بھی ہو تو اس سے محفوظ رہیں گے۔ منقول ہے کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک شخص نے زہر کا پیالہ پیش کیا اور آپ نے صحابہ کرام کی موجودگی میں مذکورہ دعا پڑھ کر اس پیالہ کو پی لیا۔ آپ صحیح سلامت کھڑے رہے۔ آپ کو پسینہ آیا اور سارا زہر بہہ گیا۔

بسم اللہ شریف 3 مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھ کر انگلیوں پر دم کر کے آنکھوں پر لگائیں ۔ ان شاء اللہ عزوجل آپ کی آنکھوں کی حفاظت رہے گی، نظر کمز ور نہیں ہو گی اور اگر کمزور نظر والا کرے تو نظر میں بہتری آئے گی۔ یہ عمل ساری عمر جاری رکھیں۔

مرگی والے کے کان میں 40 مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کریں اور دم کیا ہوا تیل دن میں تین مرتبہ دونوں کانوں میں ڈالنے کیلئے دیں اور اس کے ساتھ دم والا پانی بھی استعمال کریں تو ان شاء اللہ عزوجل مرض ختم ہو جائے گا۔

اگر کسی کا ذہن کند ہو یا حافظہ کمزور ہو تو 786 مرتبہ بسم اللہ شریف اور 3 مرتبہ عزیمت پانی پر دم کر کے صبح فجر کے وقت نہار منہ آدھا گلاس روزانه 40 دن تک پیئیں۔ عزیمت میں قضائے حاجت کی جگہ فلاں بن فلاں کی ذہنی کمزوری دور ہو کے الفاظ بولیں ۔ دم پانی سے بھری بوتل پر کریں اور پانی روزانہ اس بوتل میں سے پئیں ۔ اگر پانی کم ہو جائے تو بوتل میں مزید پانی مکس کر لیں ۔ ہر سات دن بعد نئے پانی پر دوبارہ دم کر کے نئی بوتل تیار کر لیں۔ 

بسم اللہ کو 104 مرتبہ کسی برتن پر لکھ کر اور 10787 مرتبہ بسم اللہ شریف اور 121 مرتبہ عزیمیت پڑھ کر ، بسم اللہ لکھے ہوئے برتن پر دم کریں اور برتن کو پانی سے دھو کر اور اس پانی کو بوتل میں ڈال کر تازہ پانی مکس کر کے بوتل بھر لیں ۔ اس بوتل سے دن میں 3 مرتبہ 21 دن تک پانی پیئیں ۔ اگر پانی کم ہو جائے تو مزید پانی ڈال لیں ۔ ان شاء اللہ عزوجل کند ذہنی دور اور فہم و عقل بڑھ جائے گی۔

اگر بسم اللہ شریف کو اس صورت میں ب س م ا ل ل ہ ا ل ر ح م ن ال ر ح ی م 121 مرتبہ شیشے کے برتن پر لکھ کر اور آب زم زم سے دھو کر پی لیں تو مرض سے شفاء ہو گی۔ لکھتے ہوئے بسم اللہ شریف کا ورد رکھیں اور لکھنے کے بعد 121 مرتبہ بسم اللہ شریف اور 7 مرتبہ عزیمت پڑھ کر دم کریں ۔ 7 سے 11 دن تک یہ عمل کریں۔ ان شاء اللہ عزوجل شفاء ہوگی۔

مرگی والے کے کان میں 40 مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کریں اور دم کیا ہوا تیل دن میں تین مرتبہ دونوں کانوں میں ڈالنے کیلئے دیں اور اس کے ساتھ دم والا پانی بھی استعمال کریں تو ان شاء اللہ عزوجل مرض ختم ہو جائے گا۔

کاغذ پر 35 مرتبہ بسم اللہ شریف لکھ کر اور اتنی ہی مرتبہ پڑھ کر دم کریں یہ ایک دم ہوا اس طرح 35 دم کریں اور یہ کاغذ دوکان پر لٹکائیں تو خریدار بہت آئیں اور نفع زیادہ ہو۔ ہر مرتبہ 35 دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بعد 3 مرتبہ عزیمت اور اول و آخر 3 یا 7 مرتبہ درود و سلام پڑھنا ضروری ہے۔ بلکہ اس باب میں دیئے گئے تمام اعمال میں اول و آخر درود و سلام پڑھنا ضروری ہے۔ تمام اعمال جن میں کاغذ کو لٹکانے یا پہننے کی ہدایت ہو تو اس تعویذ والے کا غذ کو پلاسٹک کو تنگ ضرور کروائیں تا کہ یہ کاغذ آب و ہوا اور پانی کے اثرات سے محفوظ رہ سکے۔ عمل سعد وقت میں کریں اور عزیمت میں حاجت کی جگہ فلاں بن فلاں کے کاروبار میں ترقی ہو یا فلاں بن فلاں کی دکان خوب چلے وغیرہ لکھیں۔

جب آفتاب اول برج حمل میں ہو تو 360 مرتبہ کاغذ پر بسم اللہ شریف لکھ کر اور 360 مرتبہ بسم اللہ اور 12 مرتبہ عزیمت پڑھ کر کاغذ پر دم کریں۔ اس کاغذ کو تعویذ بنا کر اپنے پاس رکھیں تو اللہ تعالی رزق میں کشادگی پیدا کرے گا ۔ اگر قرض دار ہے تو اس کا قرض ادا ہو گا ۔ سورج جب برج حمل کے پہلے درجے میں ہو تو اس کو اول برجے حمل کہتے ہیں ۔ سورج ہر برج میں تقریباً 30 دن قیام کرتا ہے اور ہر درجہ تقریباً 24 گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ سورج ہر سال مارچ کے آخری عشرہ میں برج حمل میں داخل ہوتا ہے۔ آپ کسی اچھی تقویم سے تحویل آفتاب یعنی آفتاب کا برج حمل میں داخل ہونے کا وقت معلوم کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس 24 گھنٹے ہوں گے۔ ان 24 گھنٹوں میں سعد ساعت کا انتخاب کر کے آپ مذکورہ عمل کر سکتے ہیں ۔ اگر مشتری کی ساعت ہو تو زیادہ بہتر ہے۔