عملیات, اعمال برکت رزق

ترقیِ دکان کے سات اعمال

ترقیِ دکان کے سات اعمال

ترقی دکان

اگر کسی شخص کا دکان نہ چلتی ہو اور اسے مسلسل خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو تو وہ بعد نماز جمعہ چند احباب کو اکٹھا کرے اور اپنے کاروبار کی جگہ پر بیٹھ کر 31250 مرتبہ ذیل کر اس مبارک”  یا واسع ” کو پڑھے۔ یہ عمل مسلسل 4 جمعے کرتا ہے جب 4 جمعے مکمل ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ جل شانہ کے حضور دکان کی ترقی کے لیے دعا کریں اور کاروبار میں اپنی جدو جہد کریں ۔ ان شاء اللہ کا روبار میں ترقی ہوگی اور پریشانی ختم ہو جائے گی ۔

دکان خوب چلے 

 اگر کسی کی دکان نہ چلتی ہو تو اس کو چاہیے کہ اعوذ بالله من الشیطن الرجیم کو چار کاغذ کے ٹکڑوں پر لکھ کر اور ان ٹکڑوں کو گتے پر الگ الگ چپکا کر دکان کے چاروں کونوں میں بحفاظت رکھے۔ اس نقش کو پیر کے دن سورج نکلنے کے بعد تیسرے گھنٹہ اور جمعہ کو سورج نکلنے کے بعد پانچویں گھنٹے میں لکھے کہ یہ سب ساعتیں مشتری کی ہوتی ہیں۔ ان شاء اللہ خوب آمدنی ہوگی۔

 دکان میں برکت 

دکان میں خیر و برکت کے حصول کے لئے ہر روز دکان کھولنے کے بعد باوضو حالت میں اول تیس مرتبہ اعوذ بالله من الشیطن الرجیم پڑھیں پھر ۱۰۱ مرتبہ یا رزاق کا ورد کرے اس کے بعد تین مرتبہ سورہ یاسین پڑھے اور دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مارے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دکان میں خیر و برکت پیدا ہوگی۔

دکان میں خیر و برکت کے لیے

دکان میں خیر و برکت کے حصول کے لئے ہر روز دکان کھولنے کے بعد باوضو حالت میں اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں پھر ۱۲ مرتبہ اعوذ بالله من الشيطن الرجيم كا ورد کرے اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مارے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دکان میں خیر و برکت پیدا ہو جائے گی۔

 دکان کی ترقی

 اگر کسی کا کاروبار خراب ہو رہا ہو تو بسم اللہ الرحمن الرحیم کو کسی بھی ماہ کے زائد النور چاند کے حصہ میں بدھ کے دن سورج نکلنے کے بعد لکھے اور دکان میں چسپاں کر دے اور دوسرا نقش لکھ کر پانی میں گھول کر اس پانی کو دکان کی تمام چیزوں پر چھڑک دے۔

دکان کی ترقی 

دکان میں خیر و برکت اور روزی میں اضافہ کے لئے بسم الله الرحمن الرحيم پڑھنا بہت جلد اپنا اثر دکھاتا ہے جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کے کاروبار میں ترقی ہو کا روبار خوب چلے ۔ دکان پر گاہکوں کی آمد و رفت لگی رہے تو اسے چاہیے کہ جب دکان کھولے تو پہلے تین مرتبہ درود پاک پڑھے اس کے بعد بسم الله الرحمن الرحيم گیاره مرتبہ پڑھ کر دکان کے چاروں کونوں میں دم کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دکان میں خوب برکت پیدا ہوگی اور وافر مقدار میں روزی نصیب ہوگی۔

 دکان سے فائدہ کم ہوتو

 اگر کسی کی دکان نہ چلتی ہو اور فائدہ کم ہوتا ہو تو اس آیت کو دو کاغذوں پر لکھ کر ایک کاغذ کو گتے پر چسپاں کر کے دکان کے اندر لٹکا دے اور دوسرے کاغذ کو موم جامہ کر کے اپنے گلک کے اندر جس میں وہ روپیہ پیسہ رکھتا ہو۔ یہ خیال رہے کہ اگر ان دونوں میں سے ایک بھی کھو گیا تو اثر زائل ہو جائے گا کیونکہ یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں اس لئے دونوں کی بڑی حفاظت رکھے گلک والے تعویذ اور گتے والے تعویذ کی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دکان خوب چلے گی اور خریدار بہت آئیں گے اور اگر کسی دشمن نے بند کرادی یا کر دی ہوگی تو کھل جائے گی۔ وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔وَ هُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْهٰرًاؕ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ( (سورة رعد ۱۳ آیت ۳)