مسئله : جب ہندہ کی طلاق کے بارے میں بکر نے زید سے پوچھا تو معاً زید نے کہا کہ ہم نے طلاق دے دیا تب بکر نے ایک آدمی کو بازار میں گواہی کے لئے تلاش کرنے کے لئے گیا تو انور علی ملے بکر نے کہا کہ طلاق دے رہا ہے تم بھی سن لو اس پر زید نے انور علی سے کہا کہ ایک مرتبہ نہیں دس مرتبہ طلاق دیدیا ہے تب انور علی نے کہا کہ کاغذ پر لکھ دو تب زید نے کہا کہ زبان سے تو ہم نے طلاق دیدیا اب کاغذ پر کیا لکھوں طلاق ہو گیا بیان فرمائیے کہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟
الجواب اللهم هداية الحق والصواب
صورت مستفرہ میں ہندہ پر طلاق واقع ہو گئی۔
واللہ و رسولہ اعلم جل جلالہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم )
فتاویٰ فیض رسول جلد دوم ص 116